بھوپال: (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن دگ وجے سنگھ نے آج دعویٰ کیا کہ صرف کانگریس ماڈل یعنی گاندھی نہرو کا نظریہ ہی ملک کو ترقی کی راہ پر لے جا سکتا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے ایک ٹویٹ کے ذریعے لکھا،’آپ کا شکریہ مودی جی اور جے شنکر جی،جو آپ نے پنڈت جواہر لال نہرو کی غیر وابستہ خارجہ پالیسی کو اپنایا، جس کی بھارتیہ جن سنگھ ہمیشہ مخالفت کرتی رہی ہے۔ بی جے پی چاہے یا نہ چاہے، آخر کار اسے ملک کے مفاد میں کانگریس کی وہ تمام پالیسیاں اپنانی ہوں گی، جن کی وہ مخالفت کرتی رہی ہے‘۔
دگ وجے سنگھ نے اسی سے جڑے ایک دیگر ٹویٹ میں کہا،’خواہ جی ایس ٹی ہو ، خواہ منریگا، مودی جی ان پالیسیوں کی مخالفت کرتے رہے، لیکن اب وہ ان کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔ مودی جی کانگریس ماڈل یعنی گاندھی نہرو نظریہ ملک کو ترقی کی راہ پرلے جا سکتا ہے۔ پیار، ہم آہنگی ہی سناتن ہندو دھرم ہے،نہ کہ ہندوتوا‘۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.