پاکستان کی ایک تہائی آبادی کو دو ہزار روپے ماہانہ امدادی رقم : شہباز شریف

0

اسلام آباد : (یو این آئی) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں معاشی بحران کے درمیان ایک تہائی آبادی یعنی 14 کروڑ خاندانوں کو ماہانہ 2000 روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈان اخبار نے یہ رپورٹ دی ہے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جمعہ کی رات 11 بجے کے قریب ملک سے خطاب کرتے ہوئے 28 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ریلیف پیکیج کے تحت تقریباً ایک تہائی آبادی یعنی 1.4 کروڑ خاندانوں کو ہر ماہ دو ہزار روپے امداد کے طور پر دیے جائیں گے۔
اپنے خطاب میں ایک روز قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے کہا کہ یہ اضافہ ملک کو معاشی دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس اعلان سے ایک روز قبل پاکستان میں پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر سبسڈی ختم کردی گئی تھی اور ایندھن کی قیمتوں میں 30 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS