فورٹ ویلی اسٹیٹ یونیورسٹی کیمپس کے قریب فائرنگ ایک ہلاک،7 زخمی

0

واشنگٹن: (یو این آئی/ اسپوتنک) امریکی ریاست جارجیا کی فورٹ ویلی اسٹیٹ یونیورسٹی کے طلباء کے کیمپس کے قریب ہفتہ کی رات فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع ایک مقامی عہدیدار نے دی۔
جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن (جی بی آئی) جی اے کیمپس پارٹی فورٹ ویلی میں فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ کل آٹھ افراد کو گولی لگی ، جن میں سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ متوفی فورٹ ویلی اسٹیٹ یونیورسٹی کا طالب علم نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سات زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ تفتیش کاروں نے لوگوں سے فائرنگ کرنے والوں کی شناخت میں مدد کی درخواست کی ہے۔ ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیمپس کو بند کر دیا گیا ہے۔ طلباء آزادانہ طور پر آ رہے ہیں۔ یونیورسٹی نے صبح کے لیے طے شدہ عوامی پروگراموں کو منسوخ کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS