ہندوستان کی تاریخ میں پیٹرول و ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں نے بنایا نیا ریکارڈ

0
Image:India Tv News

نئی دہلی (ایجنسی): پیٹرول و ڈیزل کے لگاتار بڑھتی قیمتوں نے تاریخ میں نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ لگاتار پانچویں دن بھی
پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں 35پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال مئی کے مہینے سے اب تک پیٹرول و ڈیزل
کے دام میں تقریبا 36روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریبا 26.58روپے کے اضافہ کئے گئے ہیں۔ جب کہ دونوں
ایندھنوں پر لگنے والے ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ وہیں وزیرتیل ہردیپ پوری نے


پچھلے دنوں تیل پر لگنے والے ٹیکس
میں کٹوتی کو اپنے پیر میں کلہاڑی مارنے جیسا بتادیا تھا۔ اتوار کو تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد قومی
راجدھانی دہلی میں پیٹرول تقریبا 107.59روپے ہوگیا ہےاور ڈیزل تقریبا 96.32روپے ہوگیا ہے۔ وہیں ممبئی
میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمت 113.46 روپے 104.38 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ کلتکہ میں بھی پیٹرول
108.1روپے اور ڈیزل 99.43 روپے فروخت ہورہاہے۔ جب چنئی میں پیٹرول کی قیمت 104.52روپے
اور ڈیزل کی قیمت 100.59روپے ہے۔ گزشتہ دنوں بین الاقوامی بازار میں ہوئی تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ
سے ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں پیٹرول 100روپے میں فروخت ہورہا ہے اور ڈیزل بھی کئی ریاستوں میں
100روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ مرکز کی حکومت نے بھی پچھلے دنوں بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمت 19ڈالر فی بیرل ہونے کی وجہ سے فائدہ کمانے کے لئے پیٹرول و ڈیزل پر لگنے وال ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا تھا۔ امید جتائی جارہی تھی کہ بین الاقوامی بازار میں تیل کے دام میں اضافہ ہونے کے بعد اس ٹیکس کو کم کردیا جائے گا۔ لیکن ایسا نہیں ہوا بین الاقوامی بازار میں تیل کی قیمت 85ڈالر فی بیرل ہونے کے باوجود بھی پیٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی 32.9روپے اور ڈیزل پر 31.8روپے بناہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS