ستیندر جین پر بی جے پی نے کسا سیتندر جین پر طنزکہا مساج پارٹی بن گئی آپ

0

نئی دہلی (ایجنسی): منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں قید دہلی کی کیجریوال حکومت کے وزیر ستیندر جین کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سے انکشاف ہوا ہے کہ تہاڑ جیل میں بند ستیندر جین جیل میں مزے کی زندگی گزار رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ستیندر جین جیل میں اپنی بیرک میں مساج کراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس فوٹیج کے منظر عام پر آنے کے بعد عام آدمی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کے نشانے پر آگئی ہے۔ فوٹیج سامنے آنے کے بعد بی جے پی نے الزام لگایا کہ ستیندر جین کو جیل میں وی آئی پی ٹریٹمنٹ مل رہا ہے۔

ہفتہ کو تہاڑ جیل میں ستیندر جین کی بیرک کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی تھی۔ وائرل فوٹیج میں ستیندر جین کو اپنے سیل کے اندر مساج کراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔جیل کی کوٹھڑی میں ایک نامعلوم شخص وزیر ستیندر جین کے پاؤں اور جسم پر مالش کرتا نظر آرہا ہے۔ ای ڈی نے اس سلسلے میں عدالت سے پورے معاملے کی شکایت کی ہے اور جیل کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو عدالت کے حوالے کیا ہے۔ ستیندر جین تہاڑ کی جیل نمبر سات میں بند ہیں۔ ستیندر جین کو سہولیات فراہم کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت جیل کے چار افسران اور اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔