اولا ٹیکسی ڈرائیور کا گلا ریت کر قتل

0

پرتاپ گڑھ: : (یواین آئی ) اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے ستّر کلومیٹر مسافت پر تھانہ کوتوالی کنڈہ علاقے کے منگڑھ واقع ڈگری کالج کے نزدیک دوشنبہ کی صبح اولا ٹیکسی ڈرائیور کی لاش پائی گئی ،جس کا کسی دھاردار اسلحہ سے گلا ریت کر قتل کیا گیا ہے ۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مغربی روہت مشرا نے آج بتایا کہ تھانہ کوتوالی کنڈہ علاقے کے منگڑھ ڈگری کالج کے نزدیک آج صبح پولیس نے اطلاع پر ایک 57 سالہ شخص کی لاش برآمد کی ،جس کا کسی دھاردار اسلحہ سے گلا ریت کر قتل کیا گیا ہے ۔ جیب سے موصول آئی ڈی سے شناخت پریم چندر یادو ساکن گومتی نگر لکھنو کے طور پر کی گئی ۔مقتول اولا ٹیکسی ڈرائیور تھا ۔پولیس مقتول کے اہل خانہ کو مطلع کر لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ضلع ہیڈکواٹر بھیجا ۔ پولیس وقوعہ کی تحقیقات کر رہی ہے .

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS