یوکرین میں جوہری پاور پلانٹس عمومی طور پر کام رہےہیں

0

کیف: (یو این آئی/ اسپوتنک) بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے کہا ہے کہ روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے دوران یوکرین کے ایٹمی بجلی گھر مستحکم اور معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ گروسی نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کریں جس سے یوکرین میں جوہری مقامات کی سلامتی کو خطرہ ہو۔ آئی اے ای اے نے واضح کیا کہ یوکرین کا اسٹیٹ نیوکلیئر ریگولیٹری انسپکٹوریٹ (ایس این آر آئی یو ) ملک کے چاروں نیوکلیئر پاور سائٹس کے ساتھ باقاعدہ رابطہ رکھتا ہے، جن میں کل 15 ری ایکٹر ہیں۔
اس ہفتے کے شروع میں مسٹر گروسی نے کہا کہ چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ میں تابکاری کی سطح کم ہے اور اس سے مقامی آبادی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS