یوکرین میں دو بڑے دھماکے ، مشیر اینٹون گیراشینکو

0
CNN

کیف: (یو این آئی) روسی فوج نے اتوار کی صبح یوکرین کے واسلکیف میں ایک تیل کے ڈپو پر میزائل حملہ کیا اور خارکیو میں ایک گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا۔
سی این این کے مطابق پہلا دھماکہ یوکرین کے دارالحکومت کیف سے تقریباً 30 کلومیٹر جنوب میں واقع شہر واسلکیف میں ہوا۔ جہاں ایک بڑے فوجی ہوائی اڈے کے ساتھ ساتھ کئی ایندھن کے ٹینک بھی ہیں۔ دوسرا دھماکہ یوکرین کے اسی خارکیو میں ہوا جہاں روسی سیکیورٹی فورسز نے قدرتی گیس کی پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا۔
یوکرین کی وزارت داخلہ کے مشیر اینٹون گیراشینکو نے ٹیلی گرام پر کہا’’ کے ایل او کمپنی کے آئل ڈپو کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ امدادی کارکن جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔ دھماکے میں کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یہ طویل عرصے تک جلتا رہے گا اور ماحول کو شدید نقصان پہنچائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS