جوکووچ اورنمبر دو میدویدیف یو ایس اوپن کے فائنل میں آمنے سامنے

0
image:sportskeeda.com

نیویارک : (یو این آئی) عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور روس کے نمبر دو ٹینس کھلاڑی ڈینیل میدویدیف اتوار کو یہاں یو ایس اوپن کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ ٹاپ سیڈڈ جوکووچ یہاں جمعہ کی شب مینز سنگلز سیمی فائنل مقابلے میں عالمی نمبر تین ٹینس کھلاڑی جرمنی کے الیگزینڈر زویریو، جبکہ سیکنڈ سیڈ یافتہ میدویدیف عالمی نمبر 15 کناڈ کے فیلکس آگر الیاسمے کو شکست دے کر سال کے آخری گرینڈ سلیم میں یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچے ہیں۔ جوکووچ اتوار کو فائنل مقابلے میں میدویدیف کے خلاف جیت سے نئی تاریخ رقم کریں گے۔ یہ جیت انہیں ایک سیزن میں چار گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والا بنا دے گی، جوایسا کارنامہ ہوگا جو مینزٹینس میں نصف صدی سے زیادہ عرصے تک کسی نے حاصل نہیں کیا۔ قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیائی ٹینس کھلاڑی راڈ لیور نے 1969 کے سیزن میں چاروں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے تھے۔ جوکووچ نے جہاں اپنے حریف الیگزینڈر زویریو کو پانچ سیٹوں کے میچ میں 4-6، 6-2، 6-4، 4-6، 6-2 سے شکست دی، وہیں میدویدیف نے فیلکس آوگر الیاسمے کو 6-4، 7-5، 6-2 سے۔ پہلے سیٹ میں زویریو سے پیچھے رہنے کے بعد جوکووچ نے شاندار واپسی کی اوراگلے دو سیٹ اپنے نام کیے۔ تیسرے سیٹ میں 5-4 کے اسکور پر جوکووچ نے 53 گیندوں کی ریلی کھیلی اور آخر میں ایک پوائنٹ حاصل کرکے زویریو کو 6-4 سے ہرایا۔ یہاں سے جوکووچ کو فائنل میں پہنچنے کے لیے صرف ایک سیٹ جیتنا ضروری تھا، لیکن زویریو نے چوتھے سیٹ میں انہیں 6-4 سے ہرا کر سب کو حیران کردیا، حالانکہ 6-2 سے آخری سیٹ پرقبضہ کرکے جوکووچ فائنل میں پہنچے۔ دوسری طرف میدویدیف نے سیدھے سیٹوں میں جیت حاصل کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS