بتیس مہینوں بعد دلہن پاکستان سے ہندوستان پہنچی

0

جیسلمیر : (یو این آئی) شادی کے بتیس مہینوں بعد ایک دلہن پاکستان سے ہندوستان پہنچی اور اس نے جمعہ کی شام اٹاری سرحد پر ہندوستان کی چوکھٹ چومی ۔ اس کے ہندوستان پہنچنے پراتنے لمبےعرصے سے دلہن کا انتظار کر رہے جیسلمیر کے بائیا گاؤں کے رہنے والے وکرم سنگھ اور ان کے خاندان کے افراد میں خوشی کا ٹھکانا نہ رہا۔ دلہن نرملا کنور کا اس کے رشتہ داروں نے روایتی راجستھانی انداز میں استقبال کیا۔ منہ میٹھا کر کے ان کا استقبال کیا۔ پاکستان میں پھنسی اس دلہن کو لانے کے لیے وزیر مملکت برائے زراعت کیلا چودھری نے انتھک کوششیں کی ہیں ۔ انہوں نے مرکزی وزارت داخلہ کے ذریعے ہندوستان سفارت خانے سے رابطہ کرکے جیسلمیر کی اس دلہن کو اس کےسسرال میں لانے کے لیے گزشتہ کئی مہینوں سےہرممکن کوشش کی۔ نرملا کنور کی ہندوستان آمد پران کے استقبال کے لئے رکن پارلیمان سیوا کیندر ، باڑمیر میں دوپہر میں ان کے استقبال کے لیے ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ان کا استقبال کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ جیسلمیر کے بائیا گاؤں کے رہنے والے وکرم سنگھ اور اس کے بھائی نیپال سنگھ نے پاکستان کے سندھ علاقے میں جنوری 2019 میں شادی کی تھی ۔ اس دوران جموں و کشمیر میں پلوامہ حملہ ہوا اوردونوں ممالک کے تعلقات خراب ہو گئے۔ ٹرین،بس اور ہوائی سفر بند ہوگیا ۔

اس وجہ سے 4-5 مہینے تک وکرم سنگھ سسرال میں ہی رہا،آخر کار بیوی کو ویزا نہیں ملا تو وہ اکیلا ہی ہندوستان واپس آیا۔ امید تھی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ٹھیک ہونے کے بعد ان کی اہلیہ ہندوستان آئے گی،لیکن وکرم سنگھ کی اہلیہ نرملا کنور کا پاسپورٹ بلیک لیسٹڈ ہونے کی وجہ سے وہ ہندوستان نہیں آسکی۔ گزشتہ 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وکرم سنگھ کے بھائی نیپال سنگھ اور باڑ میر کے رہنے والے مہندرسنگھ کی بیویاں پاکستان سے ہندوستان آگئی تھیں،لیکن نرملا کنور پاسپورٹ کی وجہ سے پاکستان میں پھنس گئی ۔ پاکستان میں ہی پیدا ہوئے وکرام سنگھ کے بیٹے راج ویرسنگھ کوویزا ملنے پرگزشتہ مارچ میں اسے ہندوستان لے آئے تھے۔ حال ہی میں نرملا کنورکا پاسپورٹ پاکستان کی طرف سے بحال کر دینے کے بعد وہ ہندوستان آگئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS