شمال مشرقی دہلی فسادات: راہل سولنکی قتل میں ایک اور گرفتاری

0

نئی دہلی: دہلی پولیس کرائم برانچ نے فروری میں شمال مشرقی دہلی فسادات کے دوران 26 سالہ لاء کے طالب علم راہل سولنکی کے قتل کے سلسلے میں ایک 25 سالہ شخص کو گرفتار کیا۔ کرائم برانچ کے عہدیداروں نے بتایا کہ ملزم  مستقیم کو جمعرات کے روز گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ پولیس نے بتایا اس نے اسکول چھوڑ دیا ہے اور وہ کارپینٹر کا کام کرتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر 24 فروری کو راجدھانی اسکول کے قریب غازی آباد کے ایک کالج سے ایل ایل بی کی طلباء سولنکی کو اس وقت قتل کیا جب وہ دودھ اور اشیائے خوردونوش خریدنے نکلا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے ابتدائی طور پر اس میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی لیکن مبینہ طور پر بعد میں اس کا اعتراف کیا۔ اس مقدمے میں اس سے قبل سات دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS