مغربی بنگال: جادو پویونیورسٹی کے آرٹ فیکلٹی اور سینٹ زیورس کالج میں داخلہ کیلئے اس سال انٹرنس امتحان نہیں لیا جائے گا

0

جادو پوریونیورسٹی اور سینٹ زیورس کالج (خود مختار)آرٹ فیکلٹی میں 2020-21کے تعلیمی سیشن میں انڈر گریجویشن کورسوں میں داخلہ کیلئے انٹرنس امتحان نہیں لینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پریڈنسی یونیورسٹی نے اس معاملے میں اب تک اپنا موقف واضح نہیں کیا ہے۔مغربی بنگال کوجوائنٹ انٹرنس ایگزامینشن بورڈ جو ٹسٹ کا انعقاد کرتی ہے نے کہا کہ اگلے ہفتے تک اس معاملے میں کوئی فیصلہ لے لیا جائے گا 
جادو پور یونیورسٹی کے داخلہ کمیٹی نے اتفاق رائے سے انڈر گریجوٹ کورسوں میں آرٹ فکلیٹی کے 9شعبوں میں اس سال داخلہ کیلئے انٹرنس امتحان منعقد نہیں 
کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔.اور داخلہ کیلئے نیا فارمولہ طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینٹ زیوروس کالج(خود مختار)نے بھی تین انڈرگریجوٹ کورس بیچلر آف منجمنٹ اسٹڈیز(بی ایم ایس)ایم ایس سی ان ملٹی میڈیا وانی میشن اور بی ایس سی ماس 
کمیونیکشن اور ویڈیو گرافی میں داخلہ کیلئے اس سال داخلہ امتحان منعقد نہیں کیا جائے گا۔یہ فیصلہ کورونا وائرس کی وجہ سے لیا گیا ہے۔
جادو پور یونیورسٹی کے ٹیچر نے کہا کہ اس سال داخلہ امتحان کے انعقاد ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دیہی علاقوں میں رہنے والوں 
کیلئے کلکتہ آکر امتحان دینا ممکن نہیں ہے۔اور اسی طرح آن لائن امتحان کا انعقاد بھی ممکن نہیں ہے۔
جادو پوریونیورسٹی کے ذرائع کے مطابق انگلش شعبے میں داخلہ 50-50فارمولہ کے تحت لیا جائے گا جب کہ سنسکرت، سوشولوجی میں ان لوگوں کا داخلہ لیا 
جائے گا جنہوں نے چار سبجیکٹ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیا ہے۔۔اسی طرح تاریخ میں بھی چار سبجییکٹ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے کو داخلہ 
دیا جائے گا۔تاہم بنگلہ شعبہ میں داخلہ کیلئے دسویں جماعت کے نمبرات کو بھی دیکھا جائے گا۔
پریڈنسی یونیورسٹی کے افسران نے کہا کہ داخلہ کے طریقے کار سے متعلق فیصلہ انٹرنس ایگزامینشن بورڈ فیصلہ کرے گی کہ آن لائن داخلہ لیا جائے گا یا آف لائن لیا 
جائے گا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS