تو پھر بی جے پی کا کردار اور چہرہ کہاں گیا؟: اشوک گہلوت

0

جے پور:راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے راجیہ سبھا کے چار ممبران پارلیمنٹ کو اپنی پارٹی میں شامل کرنا صحیح اورکانگریس میں ایسا کرن غلط ہے تو پھر بی جے پی کا کردار اور چہرہ کہاں گیا؟
 گہلوت نے آج سوشل میڈیا کے ذریعے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی  نے ٹی ڈی پی کے چار ارکان پارلیمنٹ کوراجیہ سبھا کے اندر راتوں رات مرجر
کروا دیا،وہ مرجرتو صحیح اور راجستھان میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے چھ ایم ایل اے کانگریس میں مرجر کرگئے ،یہ مرجرغلط ہے،تو پھر بی جے پی  
کا کردار کہاں گیا۔
انہوں نے کہا ’’میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ راجیہ سبھا میں مرجر ہو وہ صحیح ہے اور یہاں مرجر ہو وہ غلط ہے‘‘۔ انہوں نے ایس پی صدرمایاوتی کا نام لئے بغیر
کہا کہ بی جے پی نے بہن جی کو آگے کررکھا ہے اور ان کے کہنے پر وہ بیانات دے رہی ہیں۔ بی جے پی جس طرح سی بی آئی، ای ڈی اور انکم ٹیکس کا غلط
استعمال کررہی ہے، سب کو دھمکا رہی ہے،راجستھان میں کیا ہو رہا ہے،سب جانتے ہیں،ایسا تماشہ کبھی نہیں دیکھا۔وہ ان سے ڈرتی ہیں اورمجبوری میں بیان دے
رہی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ٹی ڈی ایس ممبران پارلیمنٹ وائی ایس چودھری،سی ایم رمیش،ٹی جی وینکٹیش اورجی ایم راؤ نے حال ہی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی
ہے۔ اس سے قبل پچھلے سال راجستھان میں بی ایس پی کے چھ ممبران اسمبلی،راجندرگڈھا،واجب علی،جوگندرآوانا،سندیپ یادو،دیپ چند کھیریا اورلاکھن سنگھ
کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS