بغیر تربیت کے تعلیم نہیں اور تعلیم کے بغیر کامیابی نہیں۔ مولانا انیس الرحمٰن قاسمی۔

0

بتیا ( کوثر علی) انیس گروپ کے زیر اہتمام تعلیمی بیداری کے عنوان سے نزد کشن ہوٹل بتیا عالم ہاؤس فلور ٣ میں ایک اہم پروگرام آل انڈیا ملی کونسل کے نائب قومی صدر حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔تلاوت کا فریضہ حافظ اقبال احمد صاحب امام و خطیب منشا ٹولہ نے انجام دیا جبکہ پروگرام کی نظامت مفتی فیض احمد قاسمی جنرل سیکرٹری آل انڈیا ملی کونسل ضلع مغربی چمپارن نے نبھای۔ صدر محترم نے اپنے صدارتی خطبہ میں تعلیم کی افادیت و اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت بھی بہت ضروری ہے۔ بغیر تربیت کے تعلیم نہیں اور بغیر تعلیم کے کامیابی نہیں۔ اے پی جے عبدالکلام ڈگری کالج کے ڈائریکٹر نوشیر عالم نے خطاب کرتے ہوئے مسلم سماج کی تعلیمی کمزوری کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے بچے دینی اور عصری دونوں تعلیم میں بہت کمزور ہیں اس لئے اس بات کی ضرورت ہے کہ گارجین حضرات خورد و نوش سے زیادہ تعلیم پر محنت کریں۔ وہیں انجینئر نقیب الرحمن نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ساٹھی میں ایک تعلیمی سینٹر قائم ہو گیا ہے جس میں اسکول، حفظ پلس، ڈی ایل ایڈ، بی ایڈ، پارا میڈیکل کالج کے کورس کمپیوٹر اور لائبریری سائنس اور نرسنگ کی تعلیم کا نظم ہے۔ مولانا رضوان الله و انجینئر عبید الرحمان صاحبان نے تعلیم پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ ساٹھی کٹہری کے اندر مزکورہ تمام شعبہ جات میں تعلیم ہو رہی ہے۔ اس کے لئے صدر محترم مولانا انیس الرحمن قاسمی قابلِ مبارک باد ہیں جن کی شب و روز کی محنت کے سبب آج ساٹھی کٹہری ضلعی سطح پر تعلیم کا ایک اہم سینٹر بنا ہواہے،خدا انہیں جزاے خیر دے۔ پروگرام کا اختتام قاضی عبد الحق صاحب کی دعا پر ہوا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS