نتن گڈ کری مالامال،کیا آپ بھی ہرماہ ان کی طرح لاکھوں کمانا چاہتےہیں،تو پھر پڑھیں یہ خبر

0
Image: The Economics Times

نئی دہلی(ایجنسی) سوشل میڈیا کے اس دور میں تقریبا ہر انسان یوٹیوب سے متعارف ہے۔ سلیبریٹی سے لے کر عام لوگ تک یو ٹیوب کے ذریعہ لاکھوں روپے کمار ہے ہیں۔ لیکن شاید ایسے سیاست دانوں کے بارےمیں کم سنا ہوگا کہ جنھوں نے یوٹیوب کے ذریعے اچھی خاصی کمائی ہرمہینے کی ہوئی۔
مرکزی وزیر نتن گڈکری جو کہ اپنے منفرد انداز کے لیے مشہور ہیں،انھوں نے یوٹیوب کے ذریعے کمائی کا انکشاف کرتے ہوئے خود بتایا کہ وہ کس طرح یوٹیوب سے ہر ماہ چار لاکھ روپے حاصل کر رہے ہیں۔

ایک پروگرام کے دوران مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہ گڈکری نے کہا کہ کورونا دور میں میں نے دو کام کیے۔ ایک یہ کہ میں نے گھر میں کھانا پکانا شروع کیا اور ویڈیو کے ذریعے لیکچر دینا شروع کیا۔ میں نے کئی لیکچر آن لائن دئے جو یوٹیوب پر اپ لوڈ کیے گئے۔ ناظرین کی بڑی تعداد کی وجہ سے یوٹیوب اب مجھے ہر ماہ 4 لاکھ روپے ادا کرتا ہے۔ در حقیقت گڈکری کی بے شمار تقاریر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے انہیں دیکھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS