نربھیا معاملہ: پھانسی کو ملتوی کرنے کو لیکر عرضی دائر

0

نربھیا معاملے میں مجرمین کے وکیل اے پی سنگھ نے دہلی کے پٹیالا ہاؤس کورٹ میں پھانسی کی تاریخ پر روک لگانے کو لیکر عرضی دائر کی ہے۔وکیل نے درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ دہلی جیل کے قواعد کے مطابق ایک ہی جرم میں چاروں مجرموں میں سے کسی کو بھی پھانسی نہیں دی جاسکتی جب تک کہ آخری مجرم رحم کی درخواست سمیت اپنے تمام قانونی اختیارات ختم نہیں کردیتا۔خیال رہے کہ مجرم اکشے سنگھ نے گزشتہ روز پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں کیریٹو پٹیشن دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ میں آج اکشے کی دائر عرضی پر سماعت ہوگی۔ گزشتہ شام مجرم ونئے شرما نے صدر جمہوریہ کو رحم کی عرضی دائر کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS