جامعہ پہنچی این ایچ آر سی کی ٹیم 

0

جامعہ پہنچی این ایچ آر سی کی ٹیم 
نئی دہلی :جامعہ ملیہ اسلامیہ تشدد معاملہ کی جانچ کےلیے  قومی حقوق انسانی کمیشن کی ٹیم جمعہ کو یہاں یونیورسٹی کی لائبریری پہنچی ۔
این ایچ آر سی کی 7 رکنی اس ٹیم کی قیادت انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس)کی سینئر افسر منزل  سینی کررہی تھیں ۔
متھراروڈ اور نیوفرینڈس کالونی کے پاس مظاہرے کےدوران 15دسمبر کو ہوئے تشدد کے بعد ہجوم کا پیچھا کرتے ہوئے –
پولیس جامعہ کی طرف گئی  اور اس دوران لائبریری میں گھس کر طلبا کے ساتھ مارپیٹ کی اور توڑپھوڑ کی ۔
جامعہ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ماجد جمیل نے کہا کہ این ایچ آرسی کی ٹیم نے  ذاکر حسین لائبریری کا معائنہ کیا جہاں اتوار کو پولیس نے مبینہ طورپر مظالم ڈھائے تھے ۔اس کے علاوہ ٹیم نے  ایڈمنسٹریٹیو بلاک میں جامعہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS