شہریت ترمیمی قانون کولیکرملک کے مختلف ریاستوں میں تشدد جاری 

0

مغربی بنگال كی وزیراعلیٰ  ممتا بنرجی نے كهاكه یہ جیت اور ہار كی لڑائی نہیں ہے ۔ یہ ملک کے فائدے کے بارے میں ہے ۔ میں وزیراعظم مودی سے اپیل كرتی هوں كه سی اے اے اور
این آرسی واپس لے لیا جائے۔
اترپردیش كے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ تشدد کرنے والوں كے ساته سخت كاروائی كی جائے گی۔ واضح رهے كه یوپی کے مخلتف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند هے اور
مظاہرین اور پولیس کے درمیاں تصادم كی خبریں آرهی هیں۔  پوپی کے کئ شہروں میں پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے گولے داغے هیں ۔ بلندشہر، کانپور بجنور، فیروز آباد ،
گورکھپور ، سہارن پور، جون پور ، وارانسی ، مظفر نگر، بهرائچ وغیره میں تشدد جاری ہے ۔ پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے گولے داغے ہیں۔دوسری جانب شہریت ترمیمی
قانون کے ڈرافٹ پر پهر غور وخوض كرنے كی بات سامنے آرهی هے۔ كها جارها هے كه مظاهرین بهی وزیرداخله كو اپنی رائے دے سكتے هیں۔ واضح رهے كه گزشته روز گوهاٹی هائی
كورٹ نے انٹرنیٹ سهولیات بحال كرنے كی هدایت دی تهی لیكن اب تك اس پر عمل نهیں كیا گیا هے۔ْ

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS