نیوزی لینڈ نے ٹی-20 عالمی کپ کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا

0

کرائسٹ چرچ :(یو این آئی) نیوزی لینڈ کرکٹ نے آئندہ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔کین ولیمسن کی قیادت میں اس ٹیم میں اسٹار گیندباز اور سٹار بلے باز موجود ہیں۔ گیندبازی گروپ میں تجربہ کار لیگ اسپنر ایش سوڑھی ، بائیں ہاتھ کے اسپنر مشل سینٹنر اور تیزگیندباز ٹم ساؤتھی بھی شامل ہیں ، جو آئی سی سی ٹی 20 بولنگ رینکنگ میں ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرینٹ بولٹ ، لاکی فرگوسن ، کائل جیمیسن اور ٹاڈ ایسٹل جیسے بہترین گیندباز بھی دستیاب ہیں۔بلے بازی کی بات کریں تو ولیمسن کے علاوہ ٹیم میں مارٹن گپٹل اور ڈیون کانوے جیسے سرکردہ کھلاڑی موجود ہیں۔ یہی نہیں ، گپٹل اور کانوے ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ 10 میں موجود ہیں۔ دوسری طرف ، وکٹ کیپرز ٹم سیفرٹ اور گلین فلپس ، آل راؤنڈرز ڈیرل مشل ، جمی نیشام اور مارک چیپ مین کی موجودگی نیوزی لینڈ کے بلے بازی آرڈر کو مضبوط بناتی ہے ، حالانکہ سب سے سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی راس ٹیلر اور کولن ڈی گرینڈ ہومے کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔تیزگیندباز ایڈم ملنے کو ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم میں 16 ویں کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ، لیکن انہیں صرف چوٹ لگنے کی صورت میں ٹیم میں کسی کھلاڑی کی جگہ بلایا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS