کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے سی ایم کیجریوال نے کی منصوبہ بندی

0

نئی دہلی: دہلی میں کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے، دہلی حکومت نے 5 مرحلہ وار منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس کے تحت حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، اس کے تحت آئندہ چند روز میں ملک کے دارالحکومت میں 10 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ رینڈم ٹیسٹنگ کے تحت، کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تلاش کی جائے گی۔ دہلی ملک کی پہلی ریاست ہوگی جو رینڈم ٹیسٹ کروائے گی۔ یہ معلومات دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ڈیجیٹل پریس کانفرنس کے ذریعے دی۔ 
  ٹیسٹنگ: وزیراعلیٰ نے کہا کہ کرونا کا خطرہ ان ممالک میں زیادہ بڑھا ہے جہاں کورونا کی ٹیسٹنگ نہیں کی گئ ۔ جنوبی کوریا جیسے ممالک نے بڑے پیمانے پر جانچ کرکے اس خطرے پر قابو پایا ہے۔ اس لیے دہلی میں آنے والے کچھ دنوں میں ایک لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جایئں گے۔
 ٹریسنگ: وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو کورونا مثبت نکلے گا ، اسے صحیح طریقے سے ٹریس کریں گے۔ ابھی تک ٹریسنگ اچھی چل رہی ہے۔ پولیس کو 27،702 افراد کے فون نمبرس دے دیے گئے ہیں،وہ مانیٹیرنگ کر رہے ہیں۔
  علاج: ہمارے پاس علاج کے لئے تین ہزار بیڈ تیار ہیں جس میں 2450 دہلی حکومت کے ہیں۔ باقی پرائیوایٹ میکس ساکیت، گنگارام اور اپولو اسپتال میں موجود ہیں۔ فی الحال دہلی میں 2950 بیڈ تیار ہیں ، 525 مریض ہیں ، اگر 3،000 سے زیادہ مریض ہوئے تو ہم نے اس کی بھی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے۔ اگر 30،000متحرک مریض دہلی میں ہوئے تو ہم نے اس کی بھی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے۔ 8 ہزار اسپتال کے بیڈ ، 12 ہزار ہوٹل کے کمرے ٹیک آوور کر لیے جائیں گے۔ دھرم شالہ اور بینکویٹ میں 10 ہزار مریض رہیں گے ۔30 ہزار مریض ہونے پر 400 وینٹیلیٹر کی ضرورت ہوگی۔
 ٹیم ورک: سی ایم کیجریوال نے کہا کہ کوئی بھی شخص اکیلے کورونا کا سامنا نہیں کرسکتا۔ اس کے لئے ٹیم ورک کیا جائے گا۔ حکومت ایک ٹیم کی طرح کام کر رہی ہے۔ ملک کی تمام ریاستی حکومتوں کو مل کر کام کرنا چاہئے۔
  ٹریکنگ اور مانیٹرنگ: انہوں نے بتایا کہ جو منصوبہ تیار کیا گیا ہے اس کو صحیح طرح عائد کرناوہ میری ذمہ داری ہے۔ اگر ہم کورونا سے 3 قدم آگے رہیں گے تو ہم یقینی طور پر یہ لڑائی جیت لیں گے۔
اس  لیے یہ 5T منصوبہ تیار کیا گیا ہے ، جو جانچ ، ٹریسنگ ، علاج ، ٹیم ورک، ٹریکنگ اور مانیٹرنگ کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS