زندگی بچانے والی دوا پہلے ہندوستان کی ضرورت مند عوام کو مہیا ہو:راہل گاندھی

0

دنیا بھر میں اس وقت کرونا کا بحران جاری ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں اینٹی ملیریئل دواوں کی زبردست مانگ کی وجہ سے ہندوستان نے آج کچھ ادویات کی برآمدات کی منظوری دی ہے۔ حکومت کے اس فیصلے پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستانی عوام کا پہلے خیال رکھا جائے اور زندگی بچانے والی دوائیاں پہلے ہندوستان کے لوگوں کو ملنی چاہئے۔

کانگریس کے سابق صدر اور لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے ضرور اس مشکل گھڑی میں باقی ممالک کی مدد کرنی چاہیے لیکن زندگی بچانے والی دوائیاں سب سے پہلے ملک کے ضرورت مندوں کو ملنی چاہیے۔

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا'دوستی کا مطلب یہ نہیں کہ جواب میں کچھ دیا جائے، ہندوستانی حکومت کو یہ دوائی سب سے پہلے ہندوستانیوں کی زندگی بچانے کے لیے انہیں مہیا کرنی ہو گی'۔

ہائیڈروکسیکلوروکائن ملیریا کے علاج کے لیےاستعمال ہونے والی ایک پرانی اور سستی دوا ہے۔

ہندوستان کو سریلنکا نیپال اور متعدد ممالک کی جانب سے یہ درخواست کی گئی ہے کہ انہیں یہ اینٹی ملیئل دوا دی جائے

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS