نئی کرونا ویکسین کوہندوستان میں ہری جھنڈی، جانیں اس کا نام

0
Image: CNBC

نئی دہلی: (یو این آئی) مرکزی حکومت نے امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین سنگل ڈوز کے ملک میں استعمال کو منظوری دے دی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے ہفتے کے روز دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی۔ مسٹر مانڈیا نے کہا کہ ملک میں جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین سنگل ڈوز کے ایمرجنسی استعمال کو منظوری دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی کے ساتھ ملک میں اب تک پانچ ویکسین کوویشیلڈ، کوویکسین، اسپوتنک، ماڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS