این ڈی اے کے ذریعہ فوج میں خواتین کی بھرتی کیس کی سماعت ملتوی

0

نئی دہلی(یو این آئی) مرکزی حکومت نے بدھ کو سپریم کورٹ پر زور دیا کہ وہ اس سال نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) کے ذریعے خواتین کی بھرتی کے معاملے پر اسٹیٹس کو کا حکم دے، کیونکہ اس کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہوگی۔تاہم ، مرکز نے گزشتہ شام عدالت کو اس فیصلے سے بھی آگاہ کیا جس میں خواتین کو این ڈی اے کے ذریعے مسلح افواج میں شامل ہونے کا گرین سگنل دیا گیا ہے۔
مرکزی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) ایشوریہ بھاٹی نے جسٹس سنجے کشن کول کی سربراہی میں ایک ڈویژن بنچ کو آگاہ کیا کہ مرکز نے خواتین کو این ڈی اے کے ذریعے مسلح افواج میں بھرتی کئے جانے کا کل شام ہی فیصلہ کیا ہے۔محترمہ بھاٹی نے تاہم عدالت پر زور دیا کہ وہ اس سال کے این ڈی اے امتحانات میں اسٹیس کو برقرار رکھے۔عدالت نے اے ایس جی کو حلف نامے کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ پر لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ کش کالرا کی درخواست پر عدالت نے 18 اگست کو ایک عبوری حکم جاری کیا تھا جس میں این ڈی اے کے امتحانات کو خواتین کے لیے کھولنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS