350 کھلاڑیوں کے استعمال کے لئے تین نئے ہاسٹل بنیں گے

0
Image: PSU Connect

نئی دہلی،(یو این آئی): کوئلہ کی وزارت کے تحت کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے ملک میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے یوتھ پروگرام اورکھیل کی وزارت کے اسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ ایک معاہدہ میمورنڈم پر دستخط کیے ہیں۔
ایم او یو کے تحت سی آئی ایل، اپنے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) پروگرام کے تحت نیشنل سپورٹس ڈویلپمنٹ فنڈ (این ایس ڈی ایف) میں 75 کروڑ روپے کاتعاون دے گا۔ سی آئی ایل کی شراکت کااستعمال کھلاڑیوں کے لیے بنے تین بڑے ہاسٹل کی تعمیر کے لیے کیا جائے گا۔ اس اقدام کو اولمپکس اور پیرالمپکس میں حالیہ کامیابیوں کے ذریعے بنائے گئے کھیل کے ماحول کو پھر سے حاصل کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم کے طورپر دیکھا جا رہا ہے، جہاں ہندوستان نے تمغوں کےحوالے سے اب تک کا سب سے بہترین مظاہرہ کیا ہے۔
ان ہاسٹلوں کی تعمیر لکشمی بائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن ، گوالیار اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے بھوپال اور بنگلور سینٹر میں مشترکہ طور سے مجموعی طور پر 350 کھلاڑیوں کے لیے کیا جائے گا۔ یہ ہاسٹل قومی سطح کے کوچوں کے تحت مرکوز تربیت کے ذریعے سازگار ماحولیاتی نظام تشکیل دے کر باصلاحیت کھلاڑیوں کو براہ راست فائدہ پہنچائیں گے۔ یہ منصوبہ 2023 تک مکمل ہو جائے گا جس کے لیے سی آئی ایل پہلے ہی 25 کروڑ روپے جاری کر چکا ہے۔سی آئی ایل کا یہ خصوصی ساتھ حکومت ہند کی “کھیلو انڈیا” اسکیم کے تحت بتائے گئے مقصد کو بھی پورا کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS