طالبان نے حکومت میں خواتین کو شامل کرنے کا کیا وعدہ

0

کابل،(یو این آئی): افغانستان حکومت آنے والے دنوں میں خواتین کو بھی حکومت میں شامل کرے گی۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بات کہی ہے۔ طالبان نے منگل کو افغانستان کی عبوری حکومت کا اعلان کیا تھا، جس میں کسی بھی خاتون کو وزیر کے طور پر شامل نہیں کیا تھا۔
مجاہد نے بدھ کو بی ایف ایم ٹی وی نیوز چینل سے کہا ’’یہ حکومت عبوری ہے۔ شرعیہ قوانین کے احترام کے لئے خواتین کے لئے عہدے ہوں گے۔ یہ ایک شروعات ہے، لیکن ہم خواتین کے لئے سیٹیں تلاش کریں گے۔ وہ حکومت کا حصہ ہوسکتی ہیں۔ یہ دوسرے مرحلے میں ہوگا ‘‘۔
واضح رہے کہ کابل کے شہریوں نے ملک میں حکومت میں خواتین کی شراکت داری یقینی بنانے کے مطالبے پر کابل کے مغربی حصے دشت بارچی علاقے میں احتجاج مظاہرہ کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS