سدھو نے الیکشن کمیٹی کی میٹنگ بلائی

0
image:thestatesman

چنڈی گڑھ،: (یو این آئی) پنجاب کانگریس کے صدر اور پارٹی کی اسمبلی الیکشن کمیٹی کے سربراہ نوجوت سنگھ سدھو نے بدھ 16 دسمبر کو کمیٹی کی میٹنگ بلائی ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی ہے کہ میٹنگ پنجاب کانگریس بھون میں شام 5 بجے ہوگی اور تمام اراکین سے میٹنگ میں شرکت کی درخواست کی ہے۔ اس سے قبل پارٹی کے حال میں مقرر 9ضلعی صدور کا اجلاس آج شام 4 بجے منعقد ہو رہا ہے جس کی صدارت پارٹی کے پنجاب انچارج ہریش چودھری کریں گے۔ ملاقات میں اسمبلی انتخابات کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS