اسمرتی ایرانی، پرہلاد پٹیل نے رشی کپور کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا

0

نئی دہلی: خواتین اور اطفال کی فلاح و بہبود کی وزیر اسمرتی ایرانی اور وزیر ثقافت پرہلاد پٹیل نے جمعرات کو بالی ووڈ کے قدآور اداکار رشی 
کپور کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔
 اسمرتی ایرانی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ کہتے تھے، کھنہ، کپور اور ملہوترا لوگ ہمیشہ اچھی زندگی پسند کریں گے، ہمیشہ ہنسی مذاق کریں گے ۔ رشی 
سر جنت کو خوشحال بنا دیجئے گا۔ آپ ہمیشہ یاد آئیں گے۔ 
وزیر ثقافت پٹیل نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ بالی ووڈ کے عظیم اداکار رشی کپور کے انتقال کی خبر ملی۔ اس خبر سے میں بہت دکھی ہوا ہوں۔ بھگوان سے پرارتھنا 
کرتا ہوں کہ وہ ان کے کنبہ کو یہ دکھ برداشت کرنے کی طاقت دے۔
 بالی ووڈ میں رومانس کے بادشاہ رشی کپور کا جمعرات کی صبح ایچ این اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ گزشتہ کچھ برس سے کینسر سے متاثرہ 67سالہ رشی کپورکو سانس لینے میں دشواری ہونے پر بدھ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS