حیدرآباد: کورونا کے مریضوں کے لئے 40 آئیسولیٹ کوچس کی تیاری

0

نئی دہلی: ریلوے حکام نے شہر حیدرآباد کے مشہور کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن میں 40 آئیسولیٹ کوچس بنائے ہیں تاکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 
افراد کا علاج
کیاجاسکے۔ تاحال 19کوچس کو آئیسولیٹ مراکز میں تبدیل کیا گیا ہے اور بقیہ کوچس کا کام بھی کیاجارہا ہے۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے عہدیداراس طرح 
انتظامات کررہے ہیں کہ
حکومت ایک کوچ میں 13مریضوں کو رکھ سکے۔ 40 الگ تھلگ کوچس میں تقریبا500مریضوں کو رکھا جاسکتا ہے۔ کیریج ورکشاپ لالہ گوڑہ 
کے عہدیداروں نے سلیپر کلاس کی
دو کیبنس کو پروٹوٹائپ الگ تھلگ کیبنس میں تبدیل کیاہے۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے عہدیداروں نے کہا کہ بقیہ الگ تھلگ کوچس آئندہ 
تین دنوں میں دستیاب رہیں گے۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے
مرکزی وزیرریلویز پیوش گوئل کی ہدایت کے مطابق یہ کام کررہا ہے، جنہوں نے اعلان کیا ہے کہ ٹرینوں کے 
کوچس کو الگ تھلگ مراکز میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ ریاستوں میں
کورونا وائرس کے متاثرین کے علاج میں ریاستی حکومتوں کی مدد کی جاسکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS