سی اے اے ،این آر سی: جے ڈی یو کے جنرل سیکریٹری کی وزیر اعلیٰ سے اپیل 

0

جنتا دل یونائیٹڈ شہریت قانون کی مخالفت کرے گی ، یہ اب واضح ہو گیا ہے۔ کچھ دن پہلے پارٹی کے صدر  بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا تھا کہ ریاست میں اس قانون کو نافذ نہیں کیا جانا چاہیے۔ اب اس قانون کے حوالے سے جے ڈی یو کے جنرل سکریٹری پون ورما کا ایک بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے نتیش کمار سے سی اے اے – این آر سی اور این پی آر کو واضح طور پر مسترد کرنے کی درخواست کی ہے،اور کہا یہ ایک ایسی حرکت ہے جو ہندوستان کو تقسیم کرتی ہے، اور غیر ضروری معاشرتی بدامنی پیدا کرتی ہے۔ نتیش کمار کو ایک خط میں ، ورما نے بہار کے نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر سشیل مودی کے ذریعہ کئے گئے اعلان کو یکطرفہ قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS