اتراکھنڈ میں کورونا انفیکشن سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1145 ہوئی

0

دہرہ دون: اتراکھنڈ میں جمعرات کو عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرین کی مجموی تعداد بڑھ کر 1145 ہوگئی جبکہ ابھی تک 
مجموعی طور سے 286 مریض  صحت مند ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ آج زیر علاج خاتون کی موت ہوجانے کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 
دس ہوگئی ہے۔ 
کووڈ۔19ریاستی کنٹرول سینٹر کے ذریعہ دوپہر معمول کی بلیٹن کے مطابق آج دہرادون میں 34، نینی تال اورٹہری میں 10-10لوگوں کے خون کے نمونوں 
میں کورونا انفیکشن پازیٹیو پائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع پوڑی میں چار اور اتراکاشی میں ایک شخص کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔
 اس درمیان رشی کیش میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں زیر علاج ایک  نوجوان کی آج صبح موت ہوگئی۔ یہ چھبیس سالہ شخص اترپردیش 
کے مظفرنگر کا اصل ساکن تھا۔ ایمس کے نوڈل افسر ڈاکٹر مدھر اونیال کے مطابق نوجوان دو جون کو بھرتی  ہوا تھا۔ جسے دو دن سے سانس لینے میں بہت تکلیف 
ہورہی تھی اور بخار تھا۔ صورت حال بہت ہی سنگین ہونے کی وجہ سے متاثر کو ایمرجنسی میں رکھا گیا تھا۔ اس کے خون کے نمونے میں کورونا پازیٹیو ملنے پر 
اسے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا، جہاں اس کی موت ہوگئی۔ 
واضح رہے کہ ابھی تک ریاست میں کورونا سے متاثر دس مریضوں کی موت  ہوگئی ہے۔ 
ڈاکٹر اونیال نے بتایا کہ اس سے پہلے بدھ کی صبح ایک دیگر مظفرنگر کے ہی پورقاضی کے رہنے والی پچیس سالہ خاتون کی موت ہوگئی تھی، جسے اسپتال میں 
یکم  جون کو بھرتی کرایا گیا تھا۔ 
خاتون دو ہفتے سے دیگر بیماری سے متاثر تھی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں انسٹی ٹیوٹ میں 133 مریضوں کی اسکریننگ ہوئی ہے۔ 
ان میں 113 مریضوں کے کووڈ جانچ کے لئے نمونے لئےگئے ہیں۔ اس  مدت میں دو کورونا پازیٹیومریض کو بھرتی کیا گیا، جبکہ چار کورونا پازیٹیو مریض 
کے صحتیاب ہونے کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دےدی گئی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS