ہلدوانی فسادات کے سازشی ملک کو راحت، 2.42 کروڑ روپے کی ریکوری پر روک

0
ہلدوانی فسادات کے سازشی ملک کو راحت، 2.42 کروڑ روپے کی ریکوری پر روک

نینی تال، (یو این آئی) اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے جمعہ کو ہلدوانی فسادات کے مبینہ اہم سازشی عبدالملک کو راحت دیتے ہوئے 2.44 کروڑ روپے کی وصولی پر روک لگا دی ہے۔ اس معاملے کی سماعت جسٹس منوج کمار تیواری کی بنچ میں دوپہر میں ہوئی۔

ہلدوانی میونسپل کمشنرکی جانب سے رواں سال 8 فروری کو ہوئے بنبھول پورہ فسادات میں املاک کو نقصان پہنچانے کے بدلے میں ملزم عبدالملک کو 12 فروری 2024 کو 2.42 کروڑ روپے کا نوٹس جاری کیا گیاتھا۔

میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1959 کی دفعہ 470 کے تحت بھیجے گئے نوٹس میں مذکورہ رقم تین دن کے اندر میونسپل کارپوریشن میں جمع کرنے کو کہا گیا تھا۔
یہی نہیں انتظامیہ نے ریکوری کی کارروائی بھی شروع کر دی تھی۔ ہلدوانی تحصیلدار کی جانب سے مرکزی ملزم کو 25 اپریل 2024 کو ریکوری نوٹس جاری کیا گیاتھا۔

ملزم نے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹس اور انتظامیہ کی طرف سے کی جارہی وصولی کی کارروائی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

درخواست گزار کی طرف سے کہا گیا کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس غلط ہے۔ اس کے خلاف مقدمہ ابھی تک زیر التوا ہے۔ اس پر جرم ثابت نہیں ہوا ہے۔ ایکٹ کے متعلقہ سیکشنز میں التزام ہے کہ ریکوری نوٹسز اور کارروائی صرف جرم ثابت ہونے کے بعد ہی لاگو کی جا سکتی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل احرار بیگ کے مطابق کیس کی سماعت کے بعد سنگل بنچ نے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹس اور ریکوری کی کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS