تریپورہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، سینکڑوں لوگ گھروں سے باہرنکلے

0

نئی دہلی: ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران تریپورہ کے قبائلی اکثریتی علاقے میں رہنے والے لوگوں کو مل رہی سرکاری امداد ناکافی ثابت ہو رہی ہے، جس کی وجہ 
سے کورونا وائرس 'كووڈ -19' خطرے کے باوجود یہاں بڑی تعداد میں لوگ گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ 
چیف سکریٹری منوج کمار نے 16 اپریل کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں ریاست کے تمام اہم محکموں کے ملازمین کو مکمل کام کاج دوبارہ شروع کرنے کی ہدایات جاری کی گئی 
ہیں، جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ واضح کیا تھا کہ 20 اپریل تک لاک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہ دیتے ہوئے اسے اور سخت کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کی ہو رہی تنقید کے 
درمیان وزیر اعلی نے اتوار کی رات ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ تریپورہ میں تین مئی تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔
 سرکاری دفاتر میں اگرچہ، آج قبائلی تہوار گریا کی وجہ سے چھٹی ہے جبکہ صبح میں یہاں تجارتی ادارے اور بازار کھلے وہیں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھوٹی 
گاڑیوں، آٹو رکشہ، اور پیڈل رکشا سڑکوں پر آگئے۔ 
پولیس نے کہا کہ اگرچہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کو کہیں جمع ہونے پر ان کے خلاف سی آر پی 
سی کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا معاملہ درج کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS