پالگھر موب لنچنگ: 3 قتل کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم

    0

    مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی کے زیر قیادت حکومت نے اپوزیشن بی جے پی کے مطالبے پر حال ہی میں پالگھر میں ہوئی موب لنچگ معاملے کی اعلی سطحی تحقیقات کے احکام دئے۔
      مہاراشٹر کے پالگھر کی دھانو تعلقہ میں اتوار کو ایک بزرگ سمیت تین لوگوں کو پولیس کے سامنے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔
    اس معاملے سے بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس اور پروین دریكر نے نہ صرف قتل کی مذمت کی ہے، بلکہ ریاست میں قانون اور انتظام کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 
     دیویندر فڑنویس نے اس واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ قصورواروں کو سخت سزا دی جانی چاہیے۔ پروین دریكر نے کہا کہ ریاست کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کو اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوری طور پر اپنا استعفی سونپ دینا چاہیے۔
    اسی دوران، وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ اس واقعہ کے قصورواروں کو پکڑا جا چکا ہے اور انہیں بخشا نہیں جائے گا۔ 
    واضح رہے کہ 16-17 اپریل کے دوران تقریباً 500 کی تعداد میں مسلح بھیڑ نے سوامی كلپ وركش گری (70)، سشیل دانا مہاراج، (35) اور نلیش تیلگاڈے (30) کو شک کی بنیاد پر قتل کر دیا تھا۔ دونوں سادھو گجرات کے راستے پر تھے۔ جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت وہ دھانو میں کاسا تھانہ کے قریب گڑھ چنچلے گاؤں پہنچے تھے۔
    اس معاملے میں تین ایف آئی آر درج کرتے ہوئے کاسا پولیس نے 101 افراد کو گرفتار کیا اور ایک مقامی عدالت نے سبھی ملزمان کو 30 اپریل تک ریمانڈ پر بھیج دیا ہے جبکہ نو دیگر لڑکیوں کو بھیونڈی ریمانڈ گھر بھیج دیا گیا ہے۔ اس دوران ضلع مجسٹریٹ كیلاس شندے نے اس واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں پولیس کے کردار کی بھی جانچ کی جائے گی۔ ساتھ ہی یہ بھی پوچھ گچھ کی جائے گی کہ تینوں اس لاک ڈاؤن کے دوران کیسے سفر کر رہے تھے۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS