کورونا وائرس: انفوسس نے 28.75لاکھ روپے کے آلات کا تعاون دیا

0

منگلورو: کورونا وائرس ’کووڈ 19‘کی وبا سے لڑنے کے لئے 100کروڑ روپے کی رقم دینے کا اعلان کرنے والے انفوسس  فاؤنڈیشن نے 
جمعہ کو اوڈوپی ضلع میں طبی مدد کے دوسرے مرحلے کے تحت 28.75 لاکھ  روپے کے طبی آلات کا تعاون دیا۔ 
حال ہی میں کھیپ میں این- 95 ماسک، میڈیکل دستانے ،فیس ماسک، فیس شیلڈ اور پی پی ای کٹ شامل ہیں۔
انفوسس فاؤنڈیشن نے پہلے مرحلے میں ضلع کو تقریباً 50لاکھ روپے کی قیمت کے طبی آلات اور دیگر اشیا مہیا کی تھیں۔ اوڈوپی ضلع ڈپٹی کمشنر جی جگدیش نے 
مدد کے لئے فاؤنڈیشن کی چیئرمین سودھا مورتی کا شکریہ ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS