ہندوستان میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ اموات،35365 متاثرین

0

نئی دہلی: کورونا وائرس عالمی وبا سے عالم گیر 2 لاکھ سے زیادہ افراد کو ہلاک کرنے والے کورونا وائرس نے ہندوستان میں بھی تباہی مچا رکھی ہے۔ ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے باوجود متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار کو عبور کر چکی ہے۔ وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تعداد بڑھ کر 35365 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1755 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 77 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اسی کے ساتھ ملک میں اب تک 1152 افراد کورونا کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں ، حالانکہ یہ راحت کی بات ہے کہ 9065 مریض اس بیماری کو شکست دینے میں کامیاب بھی رہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں 3 مئی کے بعد 17 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS