کشن گڑھ سے حیدرآباد، احمد آباد کے لیے پرواز شروع

0

اجمیر: اسٹار ایئر لائنز نے آج سے راجستھان کے اجمیر کے کشن گڑھ ہوائی اڈے سے حیدرآباد اور احمد آباد کے لیے پرواز کا آغاز کردیا۔ 
کشن گڑھ ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر اشوک کپور نے بتایا کہ پیر کے روز کشن گڑھ ہوائی اڈے سے حیدرآباد اور احمد آباد جانے والے مسافروں کی آمد و رفت ہوئی۔ انہوں نے آج 
کشن گڑھ سے اندور تک پرواز کی خدمات بھی شروع کردی ہیں۔ مسافر کرناٹک کے بیلگاوی تک بھی اس سروس کا استعمال کرسکتے ہیں۔ 
انہوں نے بتایا کہ بیلگاوی کشن گڑھ کے لیے احمد آباد کے راستے بھی اسی طرح کے آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔ بیلگاوی کشن گڑھ کا کرایہ اندور یا وایا احمد آباد کرایہ 
5200 روپے رکھا گیا ہے جبکہ اسی پرواز سے اندور اور کشن گڑھ کے درمیان کا کرایہ 2099 اور کشن گڑھ احمدآباد کے درمیان کا کرایہ 2699 روپے طے 
پایا ہے۔ اسٹار ایئر نے یہ آپریشن بیلگاوی کشن گڑھ ہفتے میں چار مرتبہ منگل، جمعرات، اتوار کو اندور اور بیلگاوی کشن گڑھ کے راستے پیر، بدھ ، جمعہ ، ہفتے کے 
روز احمد آباد کے راستے پرواز کا شیڈول جاری کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS