آرمی کینٹین میں لگی آگ،کوئی زخمی یا ہلاک نہیں

0

نئی دہلی: دارالحکومت کے چھاونی علاقے میں صدر بازار کے نزدیک جنرل ڈیسوزا روڈ پر واقع آرمی کینٹین میں اتوار کو آگ لگ گئی۔ فائربریگیڈ افسرکے مطابق آگ لگنے کی اطلاع صبح نو بج کر چار منٹ پر ملی۔ موقع پر آٹھ فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو بھیجا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نو بج کر 50 منٹ پر آگ پر قابو پا لیا گیا۔ اس میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS