اترپردیش حکومت آج انلاک1.0 کے لئے رہنما ہدایات جاری کرے گی

    0

    لاک ڈاؤن 4.0 کی مدت آج ختم ہو رہی ہے اور یکم جون یعنی کل سے لاک ڈاؤن 5.0 نافذ ہوگا۔ اس درمیان کنٹنمنٹ زون کو چھوڑ کر بقیہ علاقوں میں پابندیاں مرحلہ وار ہٹائے جانے کا منصوبہ ہے۔ اس کے تحت اترپردیش حکومت ’اَن لاک-1‘ کی سمت میں آگے بڑھتے ہوئے آج رہنما ہدایات جاری کرنے والی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس سلسلے میں کہا کہ اگر کوئی پرائیویٹ گاڑی سے ایک ریاست سے دوسری ریاست جا رہا ہے تو اس میں پابندی نہیں ہوگی بشرطیکہ وہ عوامی صحت کے لیے خطرناک نہ ہو۔بڑے پیمانے پر اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔
    انلاک 1.0 کے نام سے اس منصوبے کے تحت ریاست میں اور انٹرا اسٹیٹ سفر پر پابندیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔ 

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS