تودے گرنے کی وجہ سے سرحدی پہاڑی علاقے میں ٹرینوں کی آمدو رفت بند

0

گوہاٹی: آسام میں نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے (این ایف آر)کے لومڈنگ -بدرپور بلاک میں مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے تودے 
گررہے ہیں، جس سے کل رات سے ٹرین سروس بند ہے۔ 
این ایف آر کے ترجمان نے بدھ کو یہاں بتایا کہ منگل کی رات تقریباً دس بجے مایونگ میں شدید بارش کی وجہ سے تودے گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ جس کی 
وجہ سے پہاڑی علاقے میں ٹرینوں کی آمدورفت بند ہے۔ اگرتلا،تریپورہ اور جیریبم، منی پور کے لئے جانے والی دو مزدور اسپیشل ٹرینوں کو گوہاٹی اور 
لومڈنگ میں روک لیا گیا ہے۔ 
اگرتلا سے بہار کی سمت جانے والی دیگر ٹرین لومڈنگ – بدرپور بلاک میں پیڈنگ کے پاس پھنسی ہوئی ہیں۔ پٹری سے تودے گرنے سے ملبے کو ہٹانے 
کےلئے جنگی سطح پر کام چل رہا ہے اور لومڈنگ سے سینئر افسر جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔ 
پھنسی ہوئی ٹرینوں میں کھانا اور صاف صفائی کی کمی کے الزامات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ریلوے کے ساتھ ساتھ 
مقامی انتظامیہ مسافروں کےلئے کھانے پینے کا انتظام کررہا ہے لیکن انہون نے مانا کہ ان غیر معمولی حالات میں کچھ کمیاں رہ سکتی ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS