کورونا وائرس: ہندوستان کو امریکی صدر ٹرمپ نے دیا انتباہ، کہا کر سکتے ہیں جوابی کارروائی

0

نئی دہلی: امریکہ میں کورونا وائرس کے قہر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ وہاں اب تک کورونا انفیکشن کوویڈ ۔19کے تین لاکھ سے زیادہ معاملات سامنے آچکے ہیں۔ اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان سے کورونا مریضوں کے علاج معالجے میں استعمال ہونے والی اینٹی ملیریا دوائی ہائیڈروکسی کلوروکوائن کی آمدات پر عائد پابندی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ اگر ہندوستان ہائیڈرو کسی کلوروکوائن کی عائد پابندی کو ختم کرکے امریکہ کو یہ دوا سپلائی نہیں کرتا ہے تو وہ اس کی جوابی کار روائی کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے گزشتہ پیر کے روز کورونا وائرس ٹاسک فورس بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس میں کہا کہ ہندوستان امریکہ کے ساتھ اچھا سلوک کررہا ہے اور مجھے کوئی وجہ نظر نہیں آرہی کہ ہندوستان امریکی منشیات کے آرڈر پر پابندی عائد رکھے گا۔ انہوں نے کہا "میں نے اتوار کی صبح وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی اور میں نے کہا کہ اگر آپ ہائیڈروکسی کلوروکوائن کی فراہمی کو منظور کرتے ہیں تو ہم آپ کے اقدام کی تعریف کریں گے۔ اگر وہ منشیات کی فراہمی کی اجازت نہیں دیتے ہیں تو بھی ٹھیک ہے، لیکن پھر وہ ہم سے اسی طرح کے ردعمل کی توقع کریں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS