ہندوستان میں متاثرین کی تعداد 4858 کل 136 اموات

0

ملک میں کرونا وائرس کے معاملات تیز رفتار سے بڑھ رہے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق کوویڈ 19 کے کیسوں کی کل تعداد 4858ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 136 ہے۔ ملک گیر لاک ڈاون کے درمیان مہاراشٹر ، کیرالہ ، دہلی اور تمل ناڈو میں کووڈ19 کے سب سے زیادہ معاملے درج کئے گئے۔ دریں اثنا ، وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ توقع سے زیادہ وقت لے سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS