شراب کے نشے میں دھت شخص کی کار ٹکرائی قطب مینار کی دیوار سے، کار میں ہوا بلاسٹ

0

نئی دہلی: دہلی میں ایک حیران کر دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں ایک شخص شراب کے نشے میں چور گاڑی چلاتے ہوئے قطب مینار کی دیوار میں زوردار ٹکر ماری۔ یہ شرابی شخص ہنڈئ ورنا کار سے جا رہا تھا جسنے قطب مینار کی تاریخی دیوار کو 50 میٹر تک نقصان پہنچایا۔ ٹکر کے بعد کار میں آگ لگ گئی اور بلاسٹ ہو گیا۔ یہ حادثہ منگل کے روز صبح ساڑھے تین بجے کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے بعد کسی طرح قطب مینار کے سکیورٹی گارڈز نے کار کے ڈرائیور کو بچایا۔ ڈرائیور کو زخمی اور جھلسی حالت میں صفدرجنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ٹکر مارنے والے ملزم کا نام ارون چوہان ہے، جو دہلی کے مہیپال پور کا رہائشی ہے۔ یہ شخص خرید وفروخت کا کام کرتا ہے۔ ہندوستان کے آرکیلوجیکل آف انڈیا نے دہلی پولیس کو ایک خط لکھا ہے۔ جس میں ان کا کہنا ہے کہ دیوار میں ہونے والے نقصان کی بھر پائی شرابی نشے میں چور ملزم سے کی جائے۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے پیش نظر لاک ڈاؤن جاری ہے اور حکومت نے 4 مئی کو لاک ڈاؤن میں رعایت دیتے ہوئے شراب کی دکانیں بھی کھولنے کی اجازت دی تھی۔ جس کے بعد ملک میں کئی جگہ پر شراب کی دکانوں کے باہر ہجوم دیکھا گیا تھا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS