نامعلوم بدمعاشوں نے بزرگ خاتون کا کیا قتل

0

مدھیہ پردیش: مدھیہ پردیش کے ضلع شیو پوری کے كمال پور گاؤں میں نامعلوم بدمعاشوں نے ایک بزرگ خاتون کا قتل کر دیا ہے۔ خبر کے مطابق خاتون اپنے کھیت کی دیکھ بھال کے لیے گئی ہوئی تھی۔ پولیس ذرائع نےبتایا کہ ضلع کے پچھور کی ہمت پور پولیس چوکی کے علاقے میں واقع كمال گاؤں کی رہنے والی اندرانی لودھی (65) پیر کی شب اپنے کھیت کی رکھوالی کرنے گئی تھی۔ جہاں کھیت میں بنی جھونپڑی میں سوتے وقت نامعلوم بدمعاشوں نےاس کا گلا دبا کر قتل کر دیا، اور اس کے سونے کے زیورات لوٹ لئے۔ اس کی لاش پولیس نے گزشتہ روزجھونپڑی سے برآمد کی۔ اس معاملے میں پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے ۔  

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS