کورونا وائرس :مہاراشٹر، دہلی، تمل ناڈو میں متاثرین کی تعداد 6000 کے قریب پہنچی

0

نئی دہلی: مہاراشٹر، دہلی اور تمل ناڈو میں کورونا وائرس (كووڈ 19) کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور تینوں ریاستوں میں کورونا وائرس  کے کیسز 6000 کے قریب چکے ہیں جو ملک میں اب تک متاثر لوگوں کی کل تعداد کا تقریبا 50 فیصد ہے۔
 مرکزی وزارت صحت کے منگل کی صبح جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 10363 ہو گئی ہے اور اس سے مرنے والوں کی تعداد353 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک 1190 لوگوں کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS