ہندوستان میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 10 ہزار سے متجاوز،اب تک 339 اموات

0

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس كووڈ -19 انفیکشن کے 1211 نئے کیسز درج کئے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 10 ہزار کے پار ہو گئی۔ اس دوران اس وبا سے 31 مزید افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 339 تک پہنچ گئی ہے۔ 
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس  کے اب تک کل 10363 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 71 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ اب تک  کورونا وائرس متاثرین 1036 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمارکےمطابق کورونا وائرس ملک کی 32 ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثرین مہاراشٹرمیں اب تک 2334 افراد متاثر ہوئے ہیں اور160 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ مہاراشٹرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد ہلاک ہوئے اور349 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS