چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور دیگر فوجی سربراہ شام 6 بجے میڈیا سے کریں گے خطاب

0

نئی دہلی: چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور تینوں فوجوں کے چیف آج شام کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اس کے لئے شام 6 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ فوجی سربراہ میڈیا سے ایسے وقت میں بات کر رہے ہیں جب کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب چیف آف ڈیفنس اسٹاف حکومت کی طرف سے مسلح افواج کے تینوں حصوں کو مربوط کرنے اور اسلحہ کی خریداری کے عمل کو درست کرنے کے لئے بنائی گئی ایک پوسٹ اور تینوں آرمی چیف بیک وقت میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں 3 مئی تک لاک ڈاؤن جاری ہے۔  

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS