ممبئی پولیس فاؤنڈیشن کو  اکشے نے دیئے دو کروڑ روپے

0

ممبئی: بالی ووڈ کے کھلاڑی کمار اکشے کمار نے ممبئی پولیس فاؤنڈیشن کو دو کروڑ روپئےکی امداد دی ہے۔
 ملک کورونا وائرس سے دوچار ہے۔ کووڈ 19
کے خلاف لڑائی میں بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات لوگوں کی مدد کر رہی ہیں۔ اکشے کمار نے پی ایم کیئرس فنڈ میں 
25 کروڑ روپے کی امداد دی تھی۔ بعدازاں اکشے نے
ممبئی کی میونسپل کارپوریشن کو پی پی ای کٹس اور دیگر طبی سامان کے لئے تین کروڑ روپےمزید دیئے۔ اس 
کے بعد بھی اکشے ضرورت پڑنے پر مدد کرتے رہتے ہیں۔ 
پولیس کمشنر کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل سے کئے گئے ٹویٹ میں لکھا’ممبئی پولیس فاؤنڈیشن کے لئے دو کروڑ روپے کا تعاون کرنے کے لئے ممبئی پولیس اکشے 
کمار کا شکریہ ادا کرتی ہے۔ آپ کا تعاون شہر کی سیکیورٹی میں مصروف پولیس کے مرد و خواتین کی حفاظت میں کام آئے گا‘۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here