اجیت پوار نے ضروری اشیاء کی بغیر کسی روک ٹوک کے فراہمی یقینی بنائی

    0

    نئی دہلی: مہاراشٹر کے ڈپٹی وزیراعلی اجیت پوار نے جمعہ کو سبھی اضلاع کے انچارج وزراء کو حکم دیا ہے کہ ریاست میں جاری لاک 
    ڈاؤن کے درمیان شہریوں کو کھانے اور راشن میں ہونے والی پریشانیوں کا حل کرنے کی پوری کوشش کریں۔ 
    ریاست میں کھانے کی تقسیم کے لئے حکومت کے غیرمتزلزل رویہ کے بارے میں کئی شکایتیں موصول ہوئی ہیں کیونکہ کئی پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم (پی ڈی ایس) ایجنٹ یا تو راشن کی جمع خوری کررہے ہیں، جس سے ضروری سامان کی کمی ہورہی ہے اور یا اس کی زیادہ قیمت وصول کی جارہی  ہے۔ 
    اجیت پوار نے اس مسئلہ کو دھیان میں رکھتے ہوئے آج جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ریاستی حکومت معقول مقدار میں کھانے پینے کی اشیاء کی 
    فراہمی کا  انتظام کررہی ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS