پی پی ای کے لئے بی آئی ایس کا کوئی معیار نہیں

0

نئی دہلی: بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) نے کور آل پرسنل پروٹیکٹیو ایکوپمنٹ (پی پی ای) کے سلسلے میں کوئی معیار جاری نہیں 
کئے ہیں۔
 بی آئی ایس کے مطابق پی پی ای پر صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت کے معیار نافذ ہیں۔ کچھ میڈیا رپورٹوں کے سبب پی پی ای میں کور آل کے معیارات کے تعلق 
سے غلط فہمی پیدا ہوگئی ہے۔ اس پر اب تک صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت کی جانب سے مخصوص کئے گئے معیار ہی نافذ ہیں۔ 
واضح رہے کہ طبی اہلکار کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے دوران انفیکشن سے بچنے کے لئے پی پی ای کا استعمال کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS