لاک ڈاون 2.0:حکومت نے جاری کی ایک اور فہرست، ان شعبوں کو ملی چھوٹ

0

آج لاک ڈاؤن 2.0 کے تیسرے روز مرکزی حکومت نے سرگرمیوں کے ایک اور فہرست ان علاقوں کے لئے جاری کی ہے جو وائرس سے کم متاثر ہوئے ہیں۔  وزارت داخلہ نے سختی سے عمل درآمد کے لئے لاک ڈاؤن اقدامات سے متعلق مستحکم نظر ثانی شدہ رہنما خطوط میں کئی سرکاری محکموں کو کچھ شرطوں کے ساتھ کھولا جائے گا۔ اسی کے ساتھ زراعت کے شعبے میں بھی کچھ چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نان بینکنگ فائنینس کارپوریشن اور مائیکرو فائنینس ادارے اپنی خدمات دوبارہ شروع کرسکتے ہیں۔ 
جنگلوں میں درج فہرست قبائل اور وہاں رہنے والے دیگر لوگ عمارتی لکڑی کو جمع کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی وہ ان کی کٹائی بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بانس، ناریل، سپاری، کافی کے بیج، مسالے کی روپائی اور ان کی کٹائی، پیکجنگ اور فروخت کر سکتے ہیں۔
لاک ڈاؤن کے دوران بانس ، ناریل ، اریکانٹ کوکوا اور مصالحوں کے باغات اور ان کی کٹائی، پروسیسنگ ، پیکیجنگ ، فروخت اور مارکیٹنگ کی اجازت ہوگی۔ 
وزارت داخلہ کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ، دیہی علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیوں سمیت پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کی بھی اجازت دی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS